پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

عمراکمل کو کیسے بلیک میل کیا گیا؟ کامران اکمل کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمراکمل کو بلیک میل کیا گیا کہ وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے تو ٹیم میں نہیں ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے متعلق کہا گیا تھا کہ 2بھائیوں کو ایک ساتھ ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے ہم بھائی کھیلے اور ٹیم میں پرفارم کرکے بھی دکھایا، ایک بھائی کو ٹیم سے نکالا اور دوسرے کو کہا زبردستی وکٹ کیپنگ کریں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمراکمل کو ٹیسٹ میچ میں زبردستی وکٹ کیپنگ کرنے کا کہا جاتا تھا عمراکمل نے وکٹ کیپنگ سے انکار کیا تو اسے بھی سائڈلائن کیا گیا، عمراکمل سے انکار کے باوجود زبردستی وکٹ کیپنگ کرائی گئی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ سرفراز کو بھی ورلڈ کپ 2015 میں نہیں لے جانا چاہتے تھے سرفرازاحمد کو ورلڈکپ میں نہ لے جانے کےلیے ایشو بنایا گیا۔

چیمپئنزٹرافی فائنل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا اچھا فیصلہ کیا نیوزی لینڈ شروع کے 8اوورمیں اچھے رنز ملے لیکن جلدی وکٹیں گریں جس سے وہ سنبھل نہ پائے، نیوزی لینڈ کو 270 سے 280 تک اسکور کرنا چاہیےتھا بھارت نے بالرز کا بہترین طریقے سےاستعمال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں