پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کراچی میں شدید گرمی اور حبس، پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں صبح سویرے حبس محسوس کیا جانے لگا، آج بھی شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر نے روزے داروں کا برا حال کردیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں موسم آج بھی بدستور گرم رہے گا اور شہر کا پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت موسم گرم اورخشک محسوس کیاجارہا ہے تاہم کم سےکم درجہ حرارت20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور شمال مشرقی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

شہر کا فضائی معیار غیر صحت بخش ہے ، شہر میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، ژوب، موسٰی خیل، لاہور، اٹک، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت دیگر  علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دیر، چترال، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں