مولانا حامد الحق کے سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق پر حملے کے تحقیقات سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا حامدالحق کے سیاسی جانشین مولانا عبد الحق ثانی نے اےآروائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ طاغوتی قوتوں نے مولانا حامد الحق کو راستے سے ہٹایا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے مولانا حامدالحق کو شہید کرکے ان کا مشن رک جائیگا، میں مولاناحامدالحق کے مشن کو آگے لے کر جاؤں گا۔
عبد الحق ثانی کا کہنا تھا کہ مولانا پر حملے کے تحقیقات سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں، واقعےکو 10 دن ہو گئے اب تک کوئی تحقیقات سامنے نہیں آئی، اب تک یہ پتہ نہیں چلا کہ اس واقعے کے سہولت کار کون تھے۔
مولاناعبد الحق ثانی نے مزید کہا کہ مولانا حامدالحق پر حملے کے پیچھے اسلام اور امن دشمنوں کا ہاتھ ہے، حامدالحق کا مشن عدل وانصاف، مدارس کے مضبوط نیٹ ورک اور ختم نبوت کا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔