پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کا دلچسپ قصہ شیئر کردیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کی والدہ اداکارہ فوزیہ مشتاق نے شرکت کی جہاں دونوں نے کچھ دلچسپ کہانیاں شیئر کیں۔
فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ اداکاری شروع کریں کیونکہ وہ بہت شرمیلی تھیں اور وہ چاہتی تھیں کہ ان میں کچھ اعتماد ہو، انہیں سب سے پہلے ببل گم کے اشتہار کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں جس کے لیے انہون نے نے اپنے پہلے ہی آڈیشن میں مسترد ہونے کے لیے ایک مزاحیہ حرکت کی۔
فاطمہ آفندی نے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا بالکل شوق نہیں تھا لیکن میری امّی چاہتی تھیں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کروں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی تو امّی چاہتی تھیں کہ میری شخصیت میں تھوڑا اعتماد آئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سب سے پہلے ایک ببل گم کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی اس لیے میں نے پہلے ہی آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی۔
فاطمہ اآفندی نے بتایا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ آڈیشن کے لیے جاتے ہوئے بالوں میں بہت زیادہ تیل لگا کر گئی تاکہ ریجیکٹ ہو جاؤں۔
فاطمہ آفندی نے یہ بھی بتایا کہ لیکن میری ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور مجھے اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا کیونکہ ڈائریکٹر مجھ سے اور میری بہن سے جو سین شوٹ کروانا چاہتے تھے ہم نے آڈیشن میں وہ صرف ون ٹیک میں کر کے دکھا دیا تھا اور میں اب اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں۔