پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ حرا سومرو نے ساتھی اداکار وہاج علی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار وہاج علی خان نے اپنی بے مثال اداکاری اور محنت کے ذریعے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے، 2023 میں مقبول ڈرامے کی غیر معمولی کامیابی کے بعد وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول اداکاروں میں شمار کیے جانے لگے۔
View this post on Instagram
وہاج علی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز بطور لائن پروڈیوسر کیا تھا، جہاں انہوں نے کئی مشہور اینکرز بشمول نادیہ خان کے ساتھ بھی کام کیا بعدازاں اپنی محنت اور لگن کے باعث انہوں نے جلد ہی اداکاری میں قدم رکھا اور اپنے فن سے سب کو حیران کر دیا۔
اب حال ہی میں پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے پی ٹی وی ہوم کے شو ”رائزنگ پاکستان“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار وہاج علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
حرا سومرو نے کہا کہ وہاج علی ایک ایسا انسان ہے جو آپ کے اچھے دنوں میں آپ کے ساتھ نہ ہو لیکن بُرے دنوں میں وہ ایک میسج پر آپ کیلئے حاضر ہوگا۔
حرا سومرو نے مزید کہا کہ وہاج ایک ایسے انسان ہیں جو آپ کے ساتھ روز کافی تو نہیں پیئے گے لیکن آپ کو اگر کوئی مسئلہ ہوا ہے اور اس سے متعلق آپ وہاج سے پوچھیں تو وہ آپ کے ساتھ ہوگا۔