پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

آسٹریلیا میں سمندری طوفان الفریڈ نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں سمندری طوفان الفریڈ نے تباہی مچادی ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 4 لاکھ سے زیاہ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، طوفان اور بارش سے مخلتف حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی، طوفان الفریڈ گزشتہ شام آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کوئنزلینڈ کے شہر ہاوی بے میں چھ گھنٹوں میں 230 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برطانیہ میں آنے کے بعد سمندری طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی، تاہم سمندری طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچانے کے بعد آئرلینڈ کا رخ کر لیا تھا۔ جہاں طوفان کے باعث دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔

طوفان ”ایؤوین”یوکے اور آئرلینڈ میں شدید تباہی کا باعث بنا تھا، جہاں تیز ہواؤں اور بارش کے سبب متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

روس کے 2 بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آگئے

اسکاٹ لینڈ کے شہر اروین میں شدید طوفانی ہواؤں کے سبب 49 سالہ شخص گھر کی چھت کی ٹائلز گرنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ آئرلینڈ کی کاؤنٹی ڈونیگال میں ایک درخت کار پر گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں