پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی جیت کر کون سا بھارتی کھلاڑی چاند پر جا پہنچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹرز چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر شاداں اور فرحاں ہیں اور مختلف طریقے سے اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیت لی۔ بلیو شرٹس نے ریکارڈ تیسری بار یہ ٹرافی اٹھائی۔ اس جیت پر انڈین ٹیم کا ہر کھلاڑی خوش اور جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کو ایک خوبصورت خواب اور چاند پر پہنچنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔

کے ایل راہول نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لیے آپ کو اپنی ذمے داری کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔

کے ایل راہول نے بتایا کہ 2019 میں جب ٹیم کو وکٹ کیپر کی ضرورت تھی، تو میں نے ذمے داری قبول کی اور اُس وقت سے اب تک یہ کردار ادا کر رہا ہوں۔

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں