پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

بغیر ویزا بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

بیرون ملک سفر کیلیے ویزا لازمی شرائط میں سے ایک ہے لیکن اب بغیر ویزا ملکوں، ملکوں گھومنے کا خواب دیکھنے والے افراد اپنے خواب کی تعبیر پا سکتے ہیں۔

کسی بھی ملک میں داخلے کے لیے ویزا لازمی شرائط میں سے ایک ہوتا ہے لیکن کچھ ممالک کے پاسپورٹ اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ ان کے شہری درجنوں ملک میں بغیر ویزا داخل یا آن ارائیول ویزے پر جا سکتے ہیں۔

تاہم اب ایک دنیا میں واقع ایک چھوٹا سا ملک دنیا بھر کے لوگوں کو یہ سہولت پیش کر رہا ہے کہ وہ بغیر ویزا ایک یا دو نہیں بلکہ تقریباً 89 ممالک جا سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ ملک بحرالکاہل پر ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ملک ناؤرو ہے جو اپنی شہریت فروخت کر رہا ہے اور دنیا کا کوئی بھی شخص اس ملک کی شہریت حاصل کر سکتا ہے۔

تاہم اس شہریت کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر (پاکستانی لگ بھگ تین کروڑ روپے) رکھی ہے۔ یعنی کوئی بھی شخص یہ رقم دے کر اس کے عوض ناؤرو کا شہری بن سکتا ہے اور وہاں کی شہریت کے فوائد حاصل کر سکتا ہے۔

تین کروڑ روپے کے عوض اس شخص کو ناؤرو کو گولڈن پاسپورٹ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعہ وہ دنیا کے 89 ممالک کا بغیر ویزا سفر کرنے کا اہل بھی ہوگا۔

ناؤرو کے گولڈن پاسپورٹ کا حامل شخص بغیر ویزا برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، آئرلینڈ سمیت کئی دیگر ملکوں میں بھی جا سکے گا۔

شہریت کے پروگرام کے لیے، درخواست دہندگان کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، ان کا پس منظر صاف ہونا چاہیے، اور اپنے فنڈز کا ذریعہ ثابت کرنا چاہیے۔ انہیں لازمی انٹرویو بھی مکمل کرنا ہوگا اور وفاداری کا حلف بھی لینا ہوگا۔ انحصار کرنے والے، جیسے میاں بیوی، 30 سال سے کم عمر کے بچے، اور بوڑھے والدین کو بھی درخواستوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جزیرائی ملک ناؤرو کو اپنی بقا کے چیلنجز کا سامنا ہے۔21 مربع کلومیٹر کے اس جزیرے کو کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافے، ساحلوں کے ختم ہونے، طوفانوں میں اضافے اور وجود کھو دینے جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں شہریت حاصل کرنے کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں، لیکن کچھ ممالک ایسے ہیں جو اپنی شہریت فروخت کرتے ہیں، اور کوئی بھی شخص ان ممالک میں سرمایہ کاری کر کے یا جائیداد خرید کر شہریت شہریت حاصل کر سکتا ہے۔

دنیا میں 20 ایسے ممالک ہیں جو اپنی شہریت فروخت کرتے ہیں اور گولڈن پاسپورٹ کا اجرا کرتے ہیں۔ ان میں وانواتو کے علاوہ آسٹریا، مالٹا، ڈومینیکا، سینٹر لوشیا، ترکیہ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں