انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق صدر للت مودی نے بھارتی شہریت چھوڑ دی ہے اور ایک چھوٹے سے ملک کی شہریت لے لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے سابق صدر للت مودی نے بھارتی شہریت چھوڑ دی ہے اور لندن میں واقع انڈین ہائی کمیشن میں اپنا ہندوستانی پاسپورٹ سرنڈر کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق للت مودی نے بھارتی شہریت چھوڑنے کے بعد ایک چھوٹے سے ملک وانواتو کی شہریت حاصل کر لی ہے اور وزارت خارجہ کی جانب سے اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
انڈین میڈیا نے زرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ للت مودی نے وانواتو میں بڑی سرمایہ کاری کر کے وہاں کا گولڈن پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا ہے جس کے بعد وہ لگ بھگ 113 ممالک میں بغیر ویزا جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ للت مودی کو بھارت میں کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وانو آتو کے وزیر اعظم جوتھم ناپت نے بھارتی حکومت کی جانب سے الرٹ نوٹس ملنے کے بعد شہریت کمیشن سے للت مودی کا پاسپورٹ فوری اثر سے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔