اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے الزام میں 10 پاکستانی نژاد شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا میں گرفتار کئے گئے ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔
رپورٹس کے مطابق یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا،سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی۔
رپورٹس کے مطابق حراست میں لئے ملزمان پر دہشت گردوں کی مدد، مالی معاونت اور دہشت گردی کے لیے بھرتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
آسٹریلیا میں ہندو کمیونٹی کے رہنما کو 5 کوریائی خواتین سے زیادتی پر 40 سال کی قید کی سزا
واضح رہے کہ اس سے قبل غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے بیرون ممالک جانے والے 31 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سرحدی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈی پورٹ پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران سے یونان اور یورپی ممالک جانا چاہتے تھے، ایران سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا۔