بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی وجے کی ’سرکار‘ کا ریمیک ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ کو ناقدین کی جانب سے وجے کی ’سرکار‘ کا ریمیک قرار دیا جارہا ہے وہیں فلم کے ٹیزر کے ساتھ پرشانت نیل کی پربھاس اسٹارر ’سالار‘ کی یاد بھی آرہی ہے۔
فلمی ناقد کمال آر خان عرف ’کے آر کے‘ کا بھی کہنا ہے کہ سکندر کی ریلیز سے قبل ’سرکار‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تاہم ہدایت کار اے آر مروگا دوس کا کہنا ہے کہ سکندر کسی فلم کا ریمیک نہیں، ایکشن انٹرٹینر ایک اصل کہانی بیان کرے گا، سکند کا ہر فریم تازہ داستان اور صداقت کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی موجودہ فلم کا ریمیک یا موافقت نہیں ہے۔
ہدایت کار نے کہا کہ فلم کی اصلیت کا ایک لازمی حصہ اس کا شاندار بیک گراؤنڈ اسکور ہے جسے انتہائی باصلاحیت سنتوش نارائن نے تایر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اے آر مروگادوس تمل اور ہندی فلموں جیسے گجنی، تھوپاکی، ہالیڈے، اے سولجر از آف ڈیوٹی اور سرکار کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔
سلمان کی سکندر 2025 عید پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
سکندر میں کاجر اگروال اور رشمیکا مندانا بھی شامل ہیں، کہا جارہا ہے کہ فلم میں سلمان خان نئے روپ میں دکھائی دیں گے، فلم کو ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے سلمان نے مداحوں کو اپنی فلم سکندر کے گانے ’زہرہ جبیں‘ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ رشمیکا مندانا ڈانس کررہی ہیں۔
اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ عید سکندر اور ان کے ساتھ منائیں۔‘