رویندرا جدیجا نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
ہندوستانی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فتح کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔
قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ جڈیجا فائنل کے بعد فارمیٹ سے الگ ہو جائیں گے، لیکن انہوں نے جلد ہی اس طرح کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
نیوز آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کو بند کرنے کے لیے، اسٹار آل راؤنڈر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا تھا: "کوئی غیر ضروری افواہیں نہیں” اس کے بعد ہاتھ جوڑ کر سلامی دینے والے ایموجیز بھی ساتھ تھیں۔
کوہلی
بھارتی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔
اپنے مستقبل کے بارے میں بہت ساری قیاس آرائیوں کے ساتھ، ویرات کوہلی نے اشارہ دیا کہ وہ کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہنے والے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ جا رہے ہوتے ہیں تو آپ ٹیم کو ایک بہتر جگہ پر چھوڑنا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک اسکواڈ ہے جو اگلے 8 سال تک دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز رہا، ہم آسٹریلیا کے ایک سخت دورے کے بعد اچھی واپسی چاہتے تھے اور ایک بڑا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے تھے، اس لیے چیمپئنز ٹرافی جیتنا شاندار ہے ڈریسنگ روم میں اتنا ٹیلنٹ ہے، وہ اپنے کھیل کو مزید آگے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں مدد کرنے پر خوشی ہے اپنے تجربے کا اشتراک کرنا اور یہی چیز اس ہندوستانی ٹیم کو اتنی مضبوط بناتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی اسکواڈ فی الحال اگلے 8 سالوں تک دنیا کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ہر ایک نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے، ہم ایک حیرت انگیز ٹیم کا حصہ رہے ہیں، ہم نے پریکٹس سیشنز میں جتنا کام کیا ہے، یہ بہت اچھا لگتا ہے (جیتنا)۔
روہت شرما
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کپتان بننے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما سے ان کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا جس پر بھارتی کپتان نے واضح طور پر ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ابھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہیں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں صرف افواہیں ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا ایک اعزاز ہے۔ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے وطن کے لیے کھیلنے کو تیار ہوں۔
روہت شرما نے کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلیے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل روہت شرما کا آخری میچ ہو سکتا ہے لیکن بھارتی کپتان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹ بھی کیا تھا کہ میگا ایونٹ کے بعد چیف سلیکٹر اجیت اگرکر روہت شرما سے ان کے مستقبل کے حوالے سے بات کریں گے۔