منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

چیمپئنزٹرافی کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کےکامیاب انعقاد پر میزبان ملک کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم بیان جاری کر دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ساتھ ہی آئی سی سی آفیشلز اور ٹیموں کا مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت سے یہ ٹورنامنٹ کامیاب ہوا پاکستان اس تاریخی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فخر محسوس کررہا ہے۔

آئی سی سی

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی غیرموجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی وضاحت آگئی۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں میزبان پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب پر سوشل میڈیا پر سوالات کا تانتا بندھ گیا اور سابق کرکٹرز نے بھی اس پر سوالات اٹھائے۔

تاہم اب اس معاملے پر ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے اور ان کو تقریب میں مدعو کیا گیا لیکن وہ شرکت نہ کرسکے۔

ترجمان کے مطابق محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا۔‘

آئی سی سی کے ترجمان نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں