منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

شام میں حالیہ پرُتشدد واقعات پر ایران کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

شام میں گزشتہ دنوں سے جاری پرُتشدد واقعات پر ایران کا ردعمل آگیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے شام کے واقعات میں اپنے ملک کے ملوث ہونے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے واقعات کا تہران پر الزام مضحکہ خیز ہے ایران حالیہ دنوں میں شام میں اقلیتوں پرحملوں کی مذمت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے معاملات میں ایران کے ملوث ہونے کو مسترد کرتے ہیں شام میں بےگناہ لوگوں کا قتل عام جلد بند ہونا چاہیے۔

شام کے صوبے لطاکیہ میں معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کی نئی قائم ہونے والی حکومت کے درمیان جاری جھڑپوں میں شدت آگئی ہے، شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے 2 دن میں 1 ہزار افراد کی جان چلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دن میں ہونے والے واقعات کو 14 سال سے جاری خونی خانہ جنگی کے بدترین دنوں میں شامل کیا جا سکتا ہے، 3 مہینے پہلے قائم ہونے والی نئی حکومت کے لیے یہ جنگی شدت ایک نیا چیلنج بن گئی ہے۔

عمان، اردن، شام، لبنان، ترکیے اور عراقی وزرائے خارجہ نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اردن کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کی تعمیرِ نو کی کو کششوں میں شام کے ساتھ ہیں۔

اردن کے وزیرِ خارج نے مزید کہا کہ شام کو غیر مستحکم کرنے والوں کو مقابلہ کریں گے، مغرب شام پر عائد پابندیوں کو ہٹائے، شام کی تعمیرِ نو کے لیے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں