منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

شام کا بشارالاسد کےحامیوں کیخلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

شام کی حکومت نے معزول صدر بشارالاسد کے حامیوں کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت دفاع کے مطابق بشارالاسد کے مضبوط گڑھ لطاکیہ اور طرطوس میں خطرات ختم ہو گئے ہیں جس کے بعد فوجی کارروائی بند کی جارہی ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ لطاکیہ اور طرطوس میں کئی دنوں کی لڑائی کے دوران ہزاروں لوگ مارے گئے۔ شامی آبزرویٹری کے مطابق جمعرات سے جاری تشدد میں تقریباً 1500 افراد مارے گئے۔

ادھر فوجی آپریشن پر شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی کشیدگی برقرار ہے اور مخالفین کی جانب سے سیکیورٹی دستوں پر بموں سے حملے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے مغربی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں، 2 روز سے جاری جھڑپوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں 700 سے زیادہ عام شہری شامل ہیں۔

جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو نافذ ہے، شامی عبوری صدر احمد الشرح نے کہا ہے کہ جنگجو ہتھیار ڈال دیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، شامی سکییورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام بحال کر کے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔

ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے شام کے واقعات میں اپنے ملک کے ملوث ہونے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے واقعات کا تہران پر الزام مضحکہ خیز ہے ایران حالیہ دنوں میں شام میں اقلیتوں پرحملوں کی مذمت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے معاملات میں ایران کے ملوث ہونے کو مسترد کرتے ہیں شام میں بےگناہ لوگوں کا قتل عام جلد بند ہونا چاہیے۔

عمان، اردن

عمان، اردن، لبنان، ترکیے اور عراقی وزرائے خارجہ نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اردن کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کی تعمیرِ نو کی کو کششوں میں شام کے ساتھ ہیں۔

اردن کے وزیرِ خارج نے مزید کہا کہ شام کو غیر مستحکم کرنے والوں کو مقابلہ کریں گے، مغرب شام پر عائد پابندیوں کو ہٹائے، شام کی تعمیرِ نو کے لیے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں