منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

یزویندرا چہل کی آرجے مہوش کے ساتھ تصویر، دھناشری ورما کی معنی خیز پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل کی آرجے مہوش کے ساتھ وائرل تصویر کے بعد سابق اہلیہ دھانشری ورما کی معنی خیز پوسٹ وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کل دبئی میں کھیلا گیا جو بھارت نے ریکارڈ تیسری مرتبہ جیت لیا تاہم میچ میں کرکٹر یزویندرا چہل کی آرجے مہوش کے ساتھ میچ دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دھناشری نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’خاتون پر الزام لگانا ہمیشہ فیشن رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ آر جے مہوش نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی ویڈیوز اور تصاویر بھارت کی جیت کے بعد پوسٹ کی تھیں۔

دھنانشری ورما

انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’’کہا تھا نہ جیت کے آنگی (میں نے آپ سے کہا تھا کہ جتوا کر آؤں گی) میں ٹیم انڈیا کے لیے اچھی گڈ لک ہوں۔‘‘

یوزویندر چہل اور یوٹیوبر ڈانسر دھناشری ورما نے مہینوں کی علیحدگی کے بعد 21 فروری کو اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق جوڑے یوزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کو 45 منٹ کے مشاورتی سیشن کے بعد باہمی رضامندی سے طلاق دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں