منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

اے بی ڈیویلیرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیرز نے کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

ٹسٹ آف سپر اسپورٹ پارک میں ٹائٹں لیجنڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے اے بی ڈیویلیرز نے 28 گیندوں پر سنچری اسکور کی، انہوں نے 15 چھکے لگائے اور صرف دو ڈاٹ بالز کھیلیں۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان کی سنچری کی بدولت ٹائٹنز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

جواب میں بلز لیجنڈ 14 اوورز کے بعد 8 وکٹوں پر 125 رنز بنائے اور بارش کی وجہ سے میچ ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے اے بی ڈیویلیرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے واپسی پر شاندار سنچری بنائی ہے۔

اے بی ڈیویلیرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے۔

انہوں نے ٹیسٹ میں 50.66 کی اوسط سے 8765 رنز بنائے جو جنوبی افریقا کے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

اے بی ڈیویلیرز نے ون ڈے میں 53.50 کی اوسط سے 9577 رنز بنائے ہیں۔

سابق جنوبی افریقی کپتان گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹ کھیلنے کے لیے مشہور تھے، وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں جنوبی افریقا چیمپئنز کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے وقت گزر گیا ہے او رمیرے جوان بیٹوں نے کھیلنا شروع کردیا ہے، ہم باغ میں زیادہ کھیلتے رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی قسم کا شعلہ پھر سے روشن ہوگیا ہو، لہٰذا میں جم اور نیٹ کی طرف واپس جارہا ہوں اور جولائی میں ڈبلیو سی ایل کے لیے تیار ہوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں