منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

بھارتی ریاست میں عوام کو چیمپئنزٹرافی فتح کا جشن منانے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنزٹرافی میں بھارت کی جیت کے بعد ایک ریاست میں لوگ جشن منانے نکلے، تاہم انھیں فتح کی سیلیبریشن سے پولیس نے روک دیا۔

بی جے پی لیڈر کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کانگریس نے ریاست تلنگانہ میں چیمپیئنز ٹرافی کا جشن منانے کی تقریبات میں رکاوٹ ڈالی اور سڑک پر نکلنے والے لوگوں کو جشن منانے سے روک دیا جبکہ انھیں زدوکوب بھی کیا گیا۔

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کو الزام لگایا کہ کانگریس کی حکومت والی ریاست تلنگانہ میں لوگوں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی جیت کا جشن منانے سے روکا گیا۔

کشن ریڈی جو تلنگانہ میں بی جے پی یونٹ کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دو ویڈیوز شیئر کیں۔

اس ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس افسران مبینہ طور پر بھارت کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن منانے کی کوشش کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کررہے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے کیپشن میں لکھا کہ "اس طرح کانگریس کی حکومت تلنگانہ میں بھارت کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت کے جشن کی اجازت نہیں دے رہی ہے، یہ شرمناک ہے!”

ویڈیوز، جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، تاہم تلنگانہ کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے لاٹھی چارج کی خبروں کی تردید کی اور واضح کیا کہ پولیس کی کارروائی کا مقصد جشن کو دبانا نہیں تھا بلکہ صرف ایمبولینسوں کو راستہ بنانے کے لیے بھیڑ کو منتشر کرنا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں