یارکشائر: برطانیہ میں ایک بحری جہاز اور آئل ٹینکر کی ہولناک ٹکر سے پانی میں آگ لگ گئی، حادثے میں 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں یارکشائر ساحل کے نزدیک آئل ٹینکر سوڈیم سائنائیڈ سے لدے کارگو جہاز سے ٹکرا گیا، ایندھن سمندر میں بہنے سے پانی میں آگ لگ گئی ہے۔
آئل ٹینکر اور کارگو جہاز کی ٹکر سے لگی آگ تاحال بجھائی نہیں جا سکی ہے، 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، 37 افراد کو ساحل پر پہنچا دیا گیا ہے، اور ایک شخص لاپتا ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔
آئل ٹینکر میں ایک لاکھ 42 ہزار بیرل فیول تھا، جو امریکی فوج کے طیاروں کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ پُرتگالی کارگو جہاز سولونگ پر انتہائی زہریلے کیمیکلز موجود تھے، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
کیا جہاز کو ہیک کیا گیا تھا؟ ماہرین نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اس امکان کو رد کر دیا ہے۔
”ایکس“ پر یوکرین سے سائبر حملہ، ایلون مسک کا انکشاف
رپورٹس کے مطابق حادثے کے مقام پر دونوں بحری جہاز اب بھی جل رہے ہیں، اور پانی پر بھی آگ بھڑک رہی ہے، بندرگاہ کے مالکان کا کہنا ہے کہ انھوں نے آگ کا ایک زبردست گولا دیکھا تھا، بحری جہاز کے ٹکراتے ہی ٹینکر میں زبردست دھماکے بھی ہوئے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کے اخراج سے مشرقی ساحل پر ایک بڑی ماحولیاتی تباہی کا امکان بڑھ گیا ہے۔