بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ 2027 کے منصوبے بتا دیے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کھیلنے کے امکانات پر کے سوال پر کہا کہ وہ ’تمام آپشنز کھلے‘ رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرنا مشکل ہے اور وہ فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیں گے۔
روہت شرما نے کہا کہ ابھی یہ کہنا بہت مشکل ہے لیکن میں نے تمام آپشز کھلے رکھے ہوئے ہیں، میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کتنا اچھا کھیل رہا ہوں۔
کپتان نے کہا کہ میں ابھی واقعی اچھا کھیل رہا ہوں اور اس ٹیم کے ساتھ جو کچھ کررہا ہوں اس سے لطف اندوز ہورہا ہوں، ٹیم میں بھی میری کمپنی کو انجوائے کرتی ہے جو اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں واقعی 2027 کے بارے میں نہیں کہ سکتا کیونکہ یہ بہت دور ہے۔
اس سے پہلے اتوار کو روہت نے نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی فائنل کے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس کے دوران ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا۔
اوپنر بیٹر نے کہا تھا کہ میں اس فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں… اس بات کو یقینی بنائیں کہ افواہیں نہ پھیلیں۔