پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کرکے نام بھی بتا دیا۔
قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع ساتھی کرکٹرز شاداب خان اور شاہین آفریدی نے دی اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔
اب انسٹاگرام پر حارث رؤف نے بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں دعا چل رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام ’محمد مصطفیٰ حارث‘ رکھا ہے۔
حارث رؤف کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حارث رؤف کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ 24 دسمبر 2022 کو نکاح کے بندھن میں بندھے جبکہ اُن کی رخصتی 2023 جولائی میں ہوئی تھی۔