بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

خلیجی ملک میں آن لائن ٹرانسفر پر فیس عائد ہو رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی بینک ڈیجیٹل تبدیلی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے آن لائن منتقلی پر فیس عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

کویتی بینک مقامی بینکوں کے درمیان آن لائن منتقلی پر فیس عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کے اخراجات اور آپریشنل مطالبات کو پورا کرنا ہے۔

فی الحال، مختلف بینکوں کے درمیان آن لائن منتقلی مفت کی جاتی ہے جبکہ برانچ میں لین دین کی فیس 5 دینار ہوتی ہے۔

نئی تجویز کے تحت، بینک انٹربینک آن لائن ٹرانسفرز کے لیے فی ٹرانزیکشن 1 سے 2 دینار تک کی فیس وصول کرنا شروع کر دیں گے جبکہ اسی بینک کے اندر ٹرانسفر کے لیے موجودہ اِن برانچ فیسوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ہر بینک اپنی اسٹریٹجک ترجیحات کی بنیاد پر مجوزہ حد کے اندر اپنی شرح مقرر کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں