کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں شرارتی بچے خوفناک اژدھے کو رسی بنا کر اس سے کھیلنے لگے۔ رسی کودنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً چھ بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ کے ساتھ بے خوف ہوکر کھیل رہے ہیں۔ بچے اس اژدھے کو رسّی کی طرح استعمال کرتے ہوئے چھلانگیں لگاتے ہوئے خوش ہورہے ہیں۔
View this post on Instagram
وائرل ہونے والے مختصر سے اس کلپ میں بچوں کو ہنستے ہوئے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور یہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ اس اژدھے کو کالے سر والا بڑا سانپ کہہ رہے ہیں۔ تاہم، ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ سانپ زندہ ہے یا مردہ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو نے ماحولیاتی اور جانوروں کے حقوق کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
محکمہ کا کہنا تھا کہ ہم اس نوعیت کے نامناسب رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے ہم تمام کوئنز لینڈرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جانوروں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ۔“
اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی شخص کالے سر والے ازگر کو مارے یا زخمی کرے تو اسے 12,615 ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔