بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

’نادانیاں‘ کی کم ریٹنگ پر خوشی منانے والے ابراہیم علی خان ٹرول ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان اپنی فلم ’نادانیاں‘ کی کم ریٹنگ کو شیئر کرکے ٹرول ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے شونا گوتم کی ہدایت کار یمیں کرن جوہر کی فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔

نادانیاں فلم بینوں کو پسند نہ آئی اور اس کے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔

اسی دوران ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں آئی ایم بی ڈی ریٹنگ کا اسکرین شاٹ دکھایا گیا ہے جس میں لکھا کہ تقریبا 75 فیصد نے اسے آئی ایم بی ڈی پر 10 ستارے دیے ہیں۔

تاہم ابراہیم جس کو چیز نہ دیکھ سکے وہ یہ کہ اسکرین شاٹ پر جو درجہ بندی ہے وہ 10 میں سے 4.5 یعنی خراب ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ردعمل دیا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’اس ایپ پر 4.5 اعلیٰ درجہ بندی کیسے ہوگئی؟

دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ کیا چیز ہے جو 4.5 ریٹنگ پر خوش ہورہا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں