بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر افغانستان میں جشن، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر افغانستان میں جشن کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

چند روز قبل دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت کی جیت پر کھلاڑیوں نے کامیابی کا جشن منایا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو شیئرکرکے لکھا گیا کہ افغان کے مداح بھارت کی جیت کا جشن منارہے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کی اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔

دراصل یہ ویڈیو پاکستان کے شہر بنوں کی ہے جہاں 2021 میں شادی کی تقریب میں شہری ڈانس کررہے ہیں اور اسے افغانستان سے منسوب کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں