کراچی: نارتھ کراچی میں 12 سالہ بچے نواز کی فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، نواز موبائل فون سے کوئی ویڈیو بنا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق متوفی بچے کے ماموں فاروق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گھر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 12 سالہ نواز کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، نواز موبائل فون سے کوئی ویڈیو بنا رہا تھا۔
قریبی رشتے دارنے بتایا کہ نواز والدین کی اکلوتی اولاد تھا وہ گھر میں مبینہ طور پرٹک ٹاک بنا رہا تھا، نواز واقعے کے وقت گھرمیں اکیلا تھا۔
لکی مروت: ماں اور بیٹی نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
ماموں فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لائسنس یافتہ پستول گھرمیں موجود تھا، والدین شاپنگ کیلئے باہر گئے ہوئے تھے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بچے کا والد کافی عرصے سے بیروزگار ہے، پستول لائسنس یافتہ ہے، پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔