بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے آج روانہ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی فلائٹ3 بج کر 30 منٹ پر شیڈول ہے، ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم نے ہوٹل سے ایئر پورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بنوایا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 16مارچ کو کھیلا جائے گا۔

16 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی صاحبزادی کی طبیعت میں بہتری کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔

محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے، محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خرابی کے باعث ٹیم کے ساتھ جانے پر شش وپنج میں مبتلا تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی ٹیم کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے کیوی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قیادت مائیکل بریسویل کو سونپی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ بورڈ کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی ٹیم میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں