نجومی نے بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں، دونوں ستارے کے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مداح ہیں، دونوں کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی ہے تو تھیٹر ہمیشہ ہاؤس فل نظر آتے ہیں، اور ان کو پرفارم کرتے دیکھنا ہمیشہ ایک اعزاز ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان اور شاہ رخ دونوں ہی حال ہی میں ایک چونکا دینے والی وجہ سے سرخیوں میں آئے ہیں، ایک نجومی نے ان کے بارے میں چونکا دینے والی پیشین گوئی کی ہے۔
جہاں کئی ایسے نجومی جو انکے کریئر کے زوال اور فلموں کی کامیابی و ناکامیوں کے پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں وہیں ایک نجومی نے سلمان اور شاہ رخ کے انتقال کے بارے میں پیشین گوئی کی ہے۔
حال ہی میں سدھارتھ کنن کو دیےگئے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران نجومی سشیل کمار نے دونوں اداکاروں کی موت کی پیشگوئی کی۔
سشیل کمار نے کہا کہ شاہ رخ خان کا وقت تو ٹھیک چل رہا ہے، سلمان خان کے لیے یہ وقت لگاتار خراب ہے، 2025، 2026، 2027، سب خراب چل رہا ہے، دونوں میں ایک مماثلت ہے، سلمان خان کو جلد ایک بہت بڑی بیماری تشخیص ہونے والی ہے، جس کا نام نہیں لیا جاتا، سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ایک ہی سال میں انتقال ہوگا، 67 سال کی عمر میں دونوں دھرتی چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سلمان خان کی کنڈلی میں پہلے ہی لکھا ہوا ہے کہ انہیں ایک بیماری کی تشخیص ہونے والی ہے، اور مستقبل میں ان کی صحت خراب ہوتی چلی جائے گی، اُن کی بیماری بالکل بھی قابل علاج نہیں ہے اور ان کا انجام بہت برا ہوگا۔
نجومی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین آگ بگولہ ہوگئے انہوں نے نجومی کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ایک صارف نے کہا کہ ایک اچھا نجومی کبھی نہیں بتاتا کہ انسان کب مرتا ہے یہ خوفناک بات ہے۔
ایک اور مداح نے لکھا میرے دادا نجومی تھے، نجومی کا پہلا اصول یہ ہے کہ وہ انسان کی موت کبھی نہ بتائے، یہ عجیب بات ہے کہ سشیل کمار ہر پوڈ کاسٹ پر بتا رہے ہیں۔
View this post on Instagram