ایف آئی اے نے گلگت میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے غیر قانونی پری ایکٹیو غیر ملکی سم فروخت پر کارروائی کی، اس دوران غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم قائم علی کو چھاپہ مار کارروائی میں دنیور سے گرفتار کیا گیا، ملزم سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر بین الاقوامی سمز کی خرید وفروخت کرتا تھا، بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمز بلیک میلنگ، جعلی اسکیمز، آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں، غیر قانونی سرگرمیاں قومی سلامتی کے ضمن میں سنگین خطرہ بن سکتیں ہیں۔