جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کی رمضان شو میں پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جویریہ سعود اس سال نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، وہ اپنے شو میں موسیقی، اداکاری اور کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ان کے شو میں ایمن خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے کھانا تیار کرنے کی بات پر کہا کہ ہر کسی کے کھانے بنانے میں اس لیے فرق ہوتا ہے، کیوں کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نے شو میں گفتگو میں کہا کہ میرے گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے ملازمہ موجود ہے لیکن جب بھی میں کھانا تیار کرتی ہوں تو میرے شوہر منیب بٹ فورا پہچان لیتے ہیں کہ کھانا کس نے بنایا ہے۔

ان کی بات کے دوران جویریہ سعود نے کہا کہ کھانا بنانے میں اس لیے فرق ہوجاتا ہے، کیوں کہ جس پانی سے ہم کھانا بناتے ہیں، وہ ہماری باتیں سنتا ہے، پھر ہماری باتوں کے مطابق ہی کھانے میں ذائقہ ہوجاتا ہے۔

جویریہ سعود نے اپنی بات کی دلیل میں کہا کہ جاپانی سائنس دان کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پانی میں جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں بھی سنتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سائنس دان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے الگ الگ قسم کی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔

جویریہ سعود نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے انہوں نے منفی اور خراب باتیں کی تھیں، اس بوتل کا پانی خراب ہوچکا تھا جبکہ جس بوتل کے سامنے اچھی باتیں کی تھیں، اس کا پانی ویسا ہی تھا۔

اداکارہ جویریہ نے مزید بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں سنتا ہے اور جس وقت کھانا تیار کرتے وقت جو شخص جیسے جذبات اور الفاظ کہے گا، کھانا بھی اسی طرح ہی بنے گا۔

جویریہ کی بات پر اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ شاید اسی لیے ہی کہا جاتا ہے کہ ماں کے تیار کردہ کھانے جیسا ذائقہ کسی کا نہیں ہو سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں