اسلام آباد: تیل و گیس کے شعب ےسے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع ہوگئی ہے، چکوال میں راجین آئل فیلڈ میں واقع کنویں سے ہیوی آئل کی پروڈکشن بحال ہوگئی۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ راجین ٹو کنویں سے یومیہ 100 بیرل خام تیل نکل رہا ہے، کنویں کی بحالی کمپنی کی ایڈوائس آرٹیفیشل لفٹ ٹیکنالوجی سے ممکن ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنویں پر الیکٹرک پمپ لگا کر 3774 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ کنواں سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔