جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

آل راؤنڈر محمود اللہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بنگلادیش کی ٹیم کے گروپ مرحلے میں باہر ہونے کے بعد محمود اللہ نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

محمود اللہ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، مداحوں اور اہلخانہ کے اراکین کا پورے کیریئر میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ تمام تعریفیں اللہ رب العزت کے لیے ہیں، میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں اپنے تمام ساتھیوں، کوچز اور خاص طور پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

محمود اللہ نے لکھا کہ میرے والدین، سسرال خاص طور پر میرے سسر اور سب سے اہم بھائی عماد اللہ کا بہت شکریہ جو میرے بچپن سے کوچ اور سرپرست کے طور پر مسلسل میرے ساتھ رہے ہیں۔

بنگلادیشی کرکٹر نے لکھا کہ آخر میں میری بیوی اور بچوں کا شکریہ جو ہر حالات میں میرا سپورٹ سسٹم رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ رائد مجھے سرخ اور سبز جرسی میں یاد کرے گا۔

انہوں نے بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

محمود اللہ نے لکھا کہ ’ہر چیز کامل طریقے سے ختم نہیں ہوتی لیکن آپ ہاں کہتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں، الحمدللہ۔‘

واضح رہے کہ 2007 میں محمود اللہ نے انٹرنیشنل کریریئر کا آغاز کیا اور 50 ٹیسٹ، 239 ون ڈے، 141 ٹی 20 میں بنگلادیش کی نمائندگی گی، انہوں نے 9 سنچریوں اور 56 نصف سنچریوں کی مدد سے تمام فارمیٹس میں 11047 رنز بنائے اور 166 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں