وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جعفرایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر پاک فوج اور فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا پاک افواج کے کامیاب آپریشن کے بعد کہنا تھا کہ جعفرایکسپریس آپریشن کی بغیر کسی بڑے نقصان کے تکمیل ہوئی، آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ کیا گیا، بہادر جوانوں اور افسروں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کے سپہ سالار کی متحرک قیادت کی بدولت آپریشن کی تکمیل ممکن ہوئی، آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام 33 دہشت گرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 ایف سی اہلکار شہید
فورسز کے جوانوں، ٹرین کے مسافروں کی شہادت پر وزیراعظم نے اظہارافسوس کیا، وزیراعظم نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کا اسلام اور ملک سے تعلق نہیں۔
انھوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
جعفر ایکسپریس حملہ: افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف