جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

آسٹریلوی ملک میں شہریت حاصل کرنا نہایت آسان

اشتہار

حیرت انگیز

وانوآتو بر اعظم آسٹریلیا کے شمال میں ایک چھوٹا سا جزیرہ نما ملک ہے جو بحرالکاہل کے جنوبی حصے میں واقع ہے، وانوآتو کی شہریت کے حصول کیلیے نہایت آسان شرائط رکھی گئی ہیں۔

خوبصورت جزیرہ نما ملک اپنی قدرتی خوبصورتی، متحرک ثقافت اور دوستانہ ماحول کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس کی انفرادیت صرف اس کی قدرتی دلکشی تک محدود نہیں بلکہ یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور شہریوں کو دوسری شہریت حاصل کرنے کا ایک شاندار موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

2017میں قائم ہونے والے ملک وانواتو کی شہریت اور پاسپورٹ بذریعہ سرمایہ کاری (سی بی آئی) پروگرام کے تحت چند آسان شرائط پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

زیر نظر مضمون میں جامع گائیڈ لائن کے ذرریعے وانواتو شہریت پروگرام کی تمام تفصیلات، فوائد، شرائط، سرمایہ کاری کے اختیارات اور درخواست کے مرحلہ وار طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

وانواتو کا شہریت پروگرام کیا ہے؟

یہ ایک سرکاری طور پر منظور شدہ اسکیم ہے جو ان افراد کو مکمل شہریت اور پاسپورٹ فراہم کرتی ہے جو ملک میں ایک مخصوص مالی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس پروگرام کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

تیز ترین پراسیسنگ : اس پروگرام کے تحت خوہشمند افراد کو صرف تین ماہ کی مختصر مدت میں پاسپورٹ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

وسیع سفری سہولیات : 110 سے زائد ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول انٹری، بشمول برطانیہ، سنگاپور، ہانگ کانگ اور شینگن ممالک میں۔

ٹیکس سے مستثنیٰ : اس کی اہم بات یہ ہے کہ یہاں کوئی انکم ٹیکس، سرمایہ کاری پر منافع، دولت، وراثت یا کاروباری منافع پر ٹیکس نہیں ہے۔

دوہری شہریت کی اجازت : اپنی موجودہ شہریت برقرار رکھتے ہوئے وانواتو کی شہریت حاصل کی جاسکتی ہے۔

قیام کی کوئی شرط نہیں : وانواتو میں شہریت کےحصول کیلیے رہائش اختیار کرنا یا مخصوص وقت گزارنا لازمی نہیں ہے۔

وانواتو کی شہریت سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور عالمی شہریوں کے لیے درج ذیل وجوہات کی بنا پر پرکشش ہے۔ :

خاندانی شمولیت : شریک حیات، زیر کفالت بچے اور 65 سال سے زائد عمر کے والدین بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

مضبوط معیشت : وانواتو ایک مستحکم معیشت اور کاروبار کیلیے بہترین ملک ہے۔

وانواتو کی شہریت کے لیے سرمایہ کاری :

یہ شہریت پروگرام مختلف مالی صلاحیتوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے تین بڑے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے:

وانواتو ڈیولپمنٹ سپورٹ پروگرام میں درخواست کیسے دی جائے ؟

سنگل درخواست گزار کم از کم ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر فنڈ ادا کرے گا۔ جوڑے (میاں بیوی) کم از کم ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر فنڈ جبکہ خاندان کے دیگر اضافی افراد کی درخواستوں کے ساتھ اضافی فیس لاگو ہوگی۔

وانواتو کی کوکو انڈسٹری کی ترقی کے لیے کم از کم ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر فنڈ ادا کرنا ہوگا جس کی پانچ سال بعد 50 ہزار ڈالر کی واپسی ممکن ہوگی۔

منظور شدہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس : درج ذیل حکومتی منصوبوں میں کم از کم دو لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی جس میں ملائی، ایسپریٹو سانتو آئی لینڈ ۔ پیسیفک اسپرنگس، ایفاتے آئی لینڈ۔ ایف پی ایف رینبو سٹی پروجیکٹ، ایفاتے آئی لینڈ ۔ نارپو پوائنٹ کورل بے، ایفاتے آئی لینڈ شامل ہیں۔

شہریت حاصل کرنے کی اہلیت کے تقاضے : وانواتو کی شہریت حاصل کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:

جس کیلیے درخواست گزار کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس کا کسی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں کم از کم ڈھائی لاکھ ڈالر کا بیلنس ثابت کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی جن میں شناختی کارڈ، رہائشی ثبوت، مالیاتی ریکارڈز اور پولیس کلیئرنس وغیرہ۔

مخصوص ممالک جیسے شمالی کوریا، عراق، یمن، شام، اور ایران کے شہریوں کے لیے اضافی شرائط لاگو ہوں گی (5 سال تک ان ممالک سے باہر قیام لازمی ہے)۔

درخواست دینے کا مرحلہ وار طریقہ کار

مطلوبہ دستاویزات جمع کریں : شناختی ثبوت، پاسپورٹ کاپی، نکاح نامہ (اگر لاگو ہو)، پولیس کلیئرنس وغیرہ۔ پانچ ہزار ڈالر فیس ادا کرکے جانچ کا عمل شروع کریں۔

کسی منظور شدہ ڈی ایس پی ایجنٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں۔ اس کے بعد منظوری کا انتظار کریں دو ہفتوں میں ابتدائی جواب موصول ہوجائےگا۔

منتخب کردہ سرمایہ کاری آپشن کے مطابق مکمل ادائیگی کریں۔ کامیاب درخواست کے بعد باضابطہ منظوری ملے گی جس کا تصدیقی خط حاصل کریں۔

شہریت کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے حلف نامہ داخل کرائیں (یہ عمل آن لائن بھی ممکن ہے)۔ حلف نامے کے بعد چار ہفتوں کے اندر پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں