بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے شاہ رخ خان کو پاپارازی سے چھپنے کا مشورہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ کے تینوں خانز عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان بدھ کو عامر کے گھر ایک ساتھ نظر آئے، اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ عامر کی سالگرہ سے پہلے کی تقریب تھی، لیکن تینوں اداکاروں کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھ کر پرجوش تھے۔
دریں اثنا اس ملاقات کے بعد واپسی کی عامر خان اور شاہ رخ کی ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کی جا رہی ہے اس ویڈیو میں شاہ رخ ممبئی میں عامر کی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ جیسے سیڑھیوں تک پہنچتے تو عامر خان نے شاہ رخ کو خبردار کیا کہ وہ اپنا چہرہ ڈھانپ لیں، جس کے بعد فلم پٹھان کے اداکار اپنا چہرہ چھپانے کے لیے اپنی ہوڈی کھینچتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے شاہ رخ کے پاپرازیوں سے چہرہ چھپانے کے فیصلے کی مختلف وجوہات پر قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کنگ کے لیے اپنا روپ چھپا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا لگتا ہے کہ کچھ نیا آنے والا ہے، جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ اپنا چہرہ چھپاتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بیٹے آرین کی گرفتاری کے بعد پاپرازی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔