بالی ووڈ کے 60 سالہ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کی تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
عامر خان نے اپنی پری برتھ ڈے میڈیا میٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو دنیا سے ملوایا اور اپنی محبت کی کہانی اور گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
گوری سپراٹ کون ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق گوری سپراٹ کا تعلق بنگلور سے ہے، انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ شہر میں گزارا ہے، وہ ریٹا سپراٹ کی بیٹی ہیں، جو بنگلور میں ایک مشہور سیلون کی مالک تھیں، گوری نے اپنی تعلیم بلیو ماؤنٹین اسکول میں حاصل کی اور بعد میں 2004 میں یونیورسٹی آف آرٹس، لندن میں ایف ڈی اے اسٹائلنگ اینڈ فوٹوگرافی، فیشن کورس مکمل کیا۔
گوری سپراٹ کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق، گوری فی الحال ممبئی میں بی بلنٹ سیلون چلا رہی ہیں، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کے دوران، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اب خان کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔
عامر خان تیسری محبت کو میڈیا کے سامنے لے آئے
بالی ووڈ ادکار اور گوری پچھلے 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، تاہم ان کا رومانوی رشتہ گزشتہ 18 ماہ سے چل رہا ہے، گوری سپراٹ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔
عامر نے تصدیق کی ہے کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ گوری کی ملاقات اپنے بچوں، خاندان اور قریبی دوستوں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی کروائی ہے۔
عامر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ 12 مارچ 2025 کو شاہ رخ خان اور سلمان خان نے میرے ممبئی والے گھر میں گوری سپراٹ سے ملاقات کی، عامر خان اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی خاندانی ڈنر کا اہتمام کر رہے ہیں، جس میں گوری سپراٹ بھی شریک ہوں گی۔