کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا.
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے وزیراعظم نےفرانسیسی اور انگریزی دونوں زبانوں میں عہدے کا حلف اٹھایا۔ مارک کارنی نے ٹروڈو کے بعد کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا ہے۔
نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹرمپ کے الحاق پر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک اعلان کیا کہ کینیڈا ‘کبھی’ امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم سے جب ان کے ملک کے امریکی ریاست بننے کے بارے میں دوبارہ پوچھا گیا تو انہوں نے سخت لہجہ اختیار کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ کینیڈا اپنے جنوبی پڑوسی سے "بنیادی طور پر” مختلف ہے جو ملک کے مقامی، فرانسیسی اور برطانوی ورثے کے ساتھ ساتھ اس کی متنوع کابینہ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی – کسی بھی طرح اور کسی بھی شکل میں امریکا کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ امریکا کینیڈا نہیں ہے۔