ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

دریا سے ملنے والی لاش لاپتا برطانوی باکسر کی نکل آئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سمرسٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان برطانوی آئرس کی لاش ایک دریا سے مل گئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مارچ کو سمرسٹ میں دریا سے ملنے والی لاش کے بارے میں حکام نے بتایا ہے کہ وہ 22 سالہ جیک آئرس کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جیک آئرس پیر 3 مارچ کو لاپتا ہوا تھا، اور اس کی لاش 12 گھنٹے سے بھی کم عرصے بعد دریا سے مل گئی تھی، ایک راہگیر نے پولیس کو فون کر کے پانی میں لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

اگرچہ پوسٹ مارٹم سے پتا چلا ہے کہ موت کی بنیادی وجہ ڈوبنا ہے، تاہم سمرسیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ موت غیر واضح ہے، اس لیے عوام سے مزید معلومات کی فراہمی کی اپیل کی گئی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، اور سڑک سے گزرنے والی گاڑی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ڈیش کیم چیک کر کے دیکھیں تاکہ پتا چلے کہ آخری لمحات میں باکسر کے ساتھ کیا ہوا تھا۔


فرانس کے مایہ ناز فٹبالر ایمباپے کے مداحوں کیلیے اچھی خبر


ان کے غم زدہ اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی چیز ان کے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتی، جیک ایک بیٹا، پوتا، بھائی، کزن، بھتیجا، اور عزیز دوست تھا۔

پولیس نے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی چیز جیک کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گی، لیکن ہم صرف ان وجوہ کو سمجھنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں