بھارتی اداکار ادی ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار سلمان خان فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں زخمی کرکے سیٹ پر ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
تجربہ اداکارہ ارونا ایرانی کے بھائی ادی ایرانی جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ ’چوری چوری چپکے چپکے‘ 2001 میں کی تھی، انہوں نے انکشاف کیا کہ پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی کے ساتھ رومانوی فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے چہرے کو شیشے کے فرایم سے زخمی کیا اور معافی مانگنے یا طبی مدد کے بجائے خون بہا کر کمرے میں چھوڑ دیا۔
چوری چوری چپکے چپکے کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے مجھے شیشے کے فرایم میں پھینک دیا تھا اور شیشے کے ٹکڑوں نے میرے چہرے کو زخمی کردیا۔
ایرانی نے کہا کہ میرا بہت برا حال ہوا تھا میری حالت خوفناک تھی، اگر میں نہ کہتا تو شوٹ منسوخ ہوجاتا، اسے ایک سے دو ماہ کے لیے روک دیا جاتا اور پروڈیوسر کو نقصان ہوتا لیکن میں نے پروڈیوسر کا ساتھ دیا۔
تاہم جب واقعے پر ’ٹائیگر 3’ اسٹار کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے شیئر کیا کہ ’جب پہلے لگا تھا وہ تو بہار ہی نکل گیا تھا، نہیں سوری، کچھ نہیں وہ باہر چلا گیا تھا، اس نے خون دیکھا لیکن چلا ہی گیا۔
ادی ایرانی کے مطابق اگلے روز جب شوٹنگ کے لیے آیا تو اس نے مجھے اپنے کمرے میں بلایا اور کہا ’ادی‘ مجھے بہت افسوس ہوا، میں تمہاری آنکھوں میں بھی نہیں دیکھ سکتا، مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ساز جوری عباس مستان کی رومانوی فلم ڈرامہ جسے جاوید صدیقی اور نیرج وورا نے لکھا تھا کہ ’سروگیٹ، بچے کی پیدائش کے موضوع پر تھی۔