اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اوگرا کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہوگی، اوگرا دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پرلیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کردی گئی، ڈیزل پرلیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے لیٹر کی گئی ہے۔

اوگرا دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا ریلیف نہیں دیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے کا ریلیف نہیں دیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

ذرائع نے بتایا کہ لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، مٹی کے تیل پر بھی لیوی بڑھا دی گئی ہے۔

اوگرا دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل پرلیوی 7 روپے 75 پیسے لیٹر کردی گئی، ہائی اوکٹین پر لیوی 50 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا فروری 718 ارب روپے لیوی ملی، رواں مالی سال پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 1281 ارب روپے ہے۔

اب لیوی 60 سے 70 روپے لیٹر ہونے سے ہرماہ 10 ارب روپے اضافی ملیں گے، لیوی بڑھنے سے 30 جون 2025 تک 1140 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں