قومی کرکٹر عمر اکمل نے بتایا ہے کہ انھوں نے کس شارٹ کو بہتر بنانے میں بابر اعظم کی مدد کی اور ان کے لیے مڈوکٹ پر چھکا مارنا آسان ہوا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ بابراعظم نے کبھی آپ سے مشورہ لیا؟ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے کزن ہونے کے ناطے فون کرلیا ہو کہ بابر یار ایسے نہیں ایسے کرلو۔
عمر اکمل نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دور میں بابر اعظم تھوڑا سا جدوجہد کررہا تھا، اسپنر کی جو ہاف لینتھ بال ہوتی ہے اسے مڈ وکٹ پر مارنے کے حوالے سے اسے پریشانی ہورہی تھی اور وہ آئوٹ ہورہا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ بابر میرے پاس آیا اور اس نے بولا کہ عمر بھائی مجھے یہ تھوڑی سا مسئلہ ہورہا ہے کہ میں ہٹ مار رہا ہوں اور بائونڈری پر کیچ ہورہا ہوں۔
فکسنگ کرنیوالے ٹیم میں شامل مجھے کیس جیتنے کے باوجود کرکٹ سے دور کیا گیا، عمر اکمل
میں نے اسے ایک چیز بتائی، میں نے اس سے پوچھا کہ تمہاری بیٹ گرپ کیا ہے، بابر نے مجھے بتایا تو میں نے اسے بولا کہ جب اسپنر کو کھیل رہے ہو نہ اپنی بیٹ گرپ کو تھوڑا سا تبدیل کیا کرو۔
عمر اکمل نے کہا کہ میں نے بابر کو بتایا کہ جب بال آدھی وکٹ پر ہو تو باہر ہوگا تو کٹ مارنے میں بھی آسانی ہوگی جب بال تھوڑا سا اندر ہوگا اور جب آپ اس بال کو ہٹ مارنے جائوگے نہ چھکے لیے تو وہ بال فلائی کرے گا فلیٹ نہیں جائے گا۔
بابر نے مجھے یہ بولا تھا کہ آپ اسپنرز کو یہ والا شارٹ اچھا مارتے ہو کٹ بھی اچھا مارتے ہو تو بحیثیت سینئر پلیئر میں نے اسے یہ چیز بتائی تھی۔