اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ویڈیو: ٹم رابنسن کا فضا میں اڑتے ہوئے نا قابل یقین کیچ، شاداب بھی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد ہرا دیا ٹم رابنسن نے شاداب خان کا فضا میں اڑتے ہوئے نا قابل یقین کیچ پکڑا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اس یکطرفہ میچ میں جہاں نیوزی لینڈ کے بولرز نے کسی بیٹر کو ٹکنے نہ دیا وہیں 91 رنز پر گرین شرٹس کے ڈھیر ہونے میں فیلڈنگ کا بھی کمال رہا۔

طویل عرصہ بعد پاکستان ٹیم میں واپس آنے والے نائب کپتان شاداب خان بھی ایسے ہی نا قابل یقین کیچ کی بدولت پویلین لوٹے۔

شاداب خان نے اس وقت کریز سنبھالی جب صرف ایک رن پر پاکستان ٹیم اپنی تین وکٹیں گنوا چکی تھی۔ تاہم نائب کپتان بڑی اننگ کھیل کر کم بیک یادگار بنانے میں ناکام رہے۔

شاداب تین رنز پر کریز پر موجود تھے۔ انہوں نے کائیل جیمسن کی بال پر پوائنٹ پر شاٹ مارا جہاں مستعد کھڑے فیلڈر ٹم رابنسن نے اڑتے ہوئے نا قابل یقین کیچ تھام لیا جس کو دیکھ کر بیٹر خود حیران ہوئے اور مایوس پویلین لوٹ گئے۔

 

پے در پے 11 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 20 اوورز سے قبل 18.4 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ سیریز کا دوسرا میچ منگل 18 مارچ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور بدترین شکست درج، نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں ہرا دیا

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں