اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے فائنل میچ میں میزبان انڈونیشیا کو ہرا کر ڈیوس کپ جونیئرز پری کوالیفائنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں کھیلے جا رہے ڈیوس کپ جونیئرز پری کوالیفائنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پہلے سنگل مقابلے میں ابوبکر طلحہٰ نے دو ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سنگل میں انڈونیشیا کے گناوان میکا نے پاکستان کے میکائیل علی کو شکست دی۔

فیصلہ کن ڈبلز مقابلے میں حمزہ رومن اور ابوبکر طلحہٰ نے اندونیشین جوڑی کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا اوشیانا ڈیوس کپ جونیئرز کوالیفائنگ ایونٹ کیلیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں