اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بھارت کی زمین ’’گاندھی‘‘ کی اولاد کیلیے غیر محفوظ ہو گئی، پڑ پوتے پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی حکمراں جماعت ہندو انتہا پسندی کے بعد اب زبان بندی پر اتر آئی مخالفت پر گاندھی کے پڑ پوتے پر حملہ کر دیا۔

بھارت میں مودی کی سرپرستی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو انتہا پسندی پر مبنی دہشتگردی اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں لیکن اب مودی سرکار مخالفین کی زبان بندی کے لیے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کرنے پر اتر آئی ہے اور اس نے ہندوستان کی سر زمین کو اس کے بانی مہاتما گاندھی کی اولاد کے لیے بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز قبل کیرالہ میں گاندھی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمہ کی تقریب رونمائی کرتے ہوئے آر ایس ایس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندی کو نشانہ بنایا تھا۔

تشار گاندھی نے کہا تھا کہ آرایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت ٹوٹ جائے گا۔

گاندھی کے پڑ پوتے کا یہ کڑوا سچ بی جے پی اور آر ایس ایس کو برداشت نہ ہوا اور ان کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گاندھی کی کار کو روک کر ان پر حملہ کیا تاہم محفاظوں نے ان کی جان بچا لی۔

بعد ازاں تشار گاندھی نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے آر ایس ایس کو بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن جماعت اور اس کے خلاف لڑائی کو تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم قرار دیا اور کہا کہ میں قوم کے غداروں اور دغا بازوں کے خلاف بولتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن ان کا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں