اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ سے 51 افراد زندہ جل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 51 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ اور 100 سے زائد جھلس کو زخمی ہوگئے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی میں میوزک شو کے دوران آتشبازی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھے پوری عمارے کو لیپٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں کم از کم 51 افراد جھلس کو ہلاک ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدونیہ کا پاپ گروپ ڈی این اے ہفتے کی رات کلب میں پرفارم کر رہا تھا، اس دوران خوف ناک آگ بھڑک اٹھی،  کنسرٹ میں اس وقت 1500 افراد موجود تھے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوفسکی نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، اور سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ سے 51 افراد زندہ جل گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں