پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پورٹل سے نوکری کیسے حاصل کریں؟ اہم تفصیلات جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت کی جانب سے نوکریوں کی تلاش کے لیے باضابطہ طور پر پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا جس کے ذریعے باصلاحیت افراد میرٹ کے مطابق مطلوبہ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے پورٹل سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی گریڈ ایک سے 4 نوکریاں پورٹل کے ذریعے ہوں گی اور گریڈ 5 سے 15 کی نوکریاں بھی پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی بھی اس پورٹل پر نوکری کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں میرٹ کی بنیاد پرپہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر نوکری ملے گی اور بغیر کسی فیس کے نوکری ملے گی صرف رجسٹرڈ کرنا پڑے گا۔

’ڈاکٹر اور انجینئر سمیت کسی بھی محکمے سے تعلق ہو نوکری ملے گی‘

ان کا کہنا تھا کہ ابھی صرف سندھ میں پورٹل لانچ کیا گیا سندھ کے تمام شہروں میں نوجوان پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں گورنمنٹ اور پرائیوٹ نوکری کیلئےعلیحدہ علیحدہ آپشنز ہیں جو معیار پر پورا اترے گا اسے نوکری ملے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ کچھ نوکریاں کنٹریکٹ بیسڈ ہوتی ہیں کچھ نوکریاں ڈیلی ویجز بھی ہوتی ہیں وہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں نوجوان زیادہ سے زیادہ رجسٹرڈ ہوں تاکہ مستفید ہوسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں