پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سسر سے جیب خرچ لینے کے حوالے سے ایک شو میں سارا احوال بیان کردیا۔
نجی چینل کے شو میں اپنے اداکار شوہر دانش تیمور کے ساتھ شریک اداکارہ عائزہ خان نے بتایا کہ دانش کے جتنے بھی فنانس ہوتے ہیں وہ ہمیشہ سے دانش کے ابو دیکھتے ہیں، شروع شروع میں یہ ہوتا تھا کہ میں کام نہیں کررہی ہوتی تھی تو مجھ پاکٹ منی دینی ہوتی تھی۔
عائزہ خان نے مزید بتایا کہ تو وہ پیسے میں انہی کے ذریعے لیتی تھی، وہی مجھے چیک دیتے تھے اور مجھ سے اگلے مہینے پوچھتے تھے کہ تم نے کیا کیا اسکا۔
عائزہ خان نے برطانیہ کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا
اس موقع پر دانش تیمور نے کہا کہ الحمداللہ میرے پاس بہت سے چیکس آتے ہیں، آج تک کوئی بھی پیسے میرے والد کے ہاتھ نہ چھوئیں اور میرے پاس آجائیں یہ میں نے زندگی میں رکھا نہیں یہ ہوہی نہیں سکتا۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے جتنے بھی پیسے کمائے ہیں میرے جتنے بھی چیکس ہیں اور میری جتنی بھی رقم آتی ہے وہ سب سے پہلے ابو کے پاس جاتی ہے اور میں انھیں کہتا ہوں کہ یہ آپ نے اکائونٹ میں جمع کرانا ہے۔
دانش تیمور نے کہا کہ میں ابو سے نہیں پوچھتا کہ آپ کو کچھ چاہیے یا نہیں، میرے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ ابو کے ذہن میں کبھی یہ نہ آئے کہ میں نے کام چھوڑ دیا ہے تو اب میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔
پاکستانی اداکار نے کہا کہ میں چاپتاں ہوں کہ ہمیشہ ابو کو احساس رہے کہ ابو بھی امیر ہیں، اتھارٹی ان کی ہی ہونی چاہیے، یہ بالکل ایساہی ہے جیسے میں اپنے بیٹے کو پال رہا ہوں، میں نے اس کی ہر خواہش پوری کی ہے جس طرح میرے والد نے پوری کی ہے۔