جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن: مسلم لیگ ن نے اسلام آباد سے سینیٹ کی دونوں نشستیں جیت لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت سے سینیٹ کی ایک جنرل اور ایک خواتین نشست پر معرکہ ہوا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر اقبال ظفر جھگڑا دوسوگیارہ ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ۔

 ان کے مد مقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ عمران کو اڑسٹھ ووٹ ملے، گیارہ ووٹ مستردہوئے۔

 اسلام آباد سے خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار راحیلہ گل مگسی دوسوپانچ ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ان کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار نرگس فیض ملک نے اکہتر ووٹ حاصل کئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں