پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی منفرد اور چمچاتی ٹرافی دی لومینارا کا سفر جاری ہے اور وہ زندہ دلان شہر لاہور پہنچ گئی ہے۔
دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کا میلہ اگلے ماہ سجنے کو تیار ہے۔ تاہم اس کی منفرد چمچاتی ٹرافی دی لو مینارا کا سفر جاری ہے۔
دی لو مینارا ٹرافی روشنیوں کے شہر کراچی سے زندہ دل والوں کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے جس کی رونمائی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کی گئی۔
تقریب رونمائی خواجہ جنید اکیڈمی میں سجائی گئی۔ سابق اولمپئن خواجہ جنید ٹرافی لے کر میدان میں داخل ہوئے۔
View this post on Instagram
تقریب میں درجنوں بچوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ جلد پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ بھی کرائیں گے۔
View this post on Instagram
یہ ٹرافی اگلے مرحلے میں کل (منگل) ملتان لے جائی جائے گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کراچی میں منفرد انداز میں کی گئی تھی اور ٹرافی کو بحیرہ عرب کے گہرے پانی کی تہہ میں سے نکال کر لایا گیا تھا۔
پی ایس ایل 10 کا شیڈول جاننے کے لیے کلک کریں:
پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل ٹرافی کی اس انوکھے انداز میں رونمائی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
ویڈیو: پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی