منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی محبت وطن جماعت ہے، بھارت سے لیگی قیادت کے رابطے ہیں: بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک محب وطن جماعت ہے ہمارا بھارت سےکیا لینا دینا بھارت سے تو لیگی قیادت کے رابطے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے وفاقی وزرا کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گرد پی ٹی آئی نے بسائے ہیں، اگر دہشت گرد ہم نے بسائے ہیں تو آپ کی حکومت ہے پکڑو اور سزا دو، ہمیں دکھا دو دہشت گرد کدھر ہیں اگر تم نہیں پکڑ سکتے تو ہم پکڑ لیں گے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے کسی سپورٹ اور پروپیگنڈے کا حصہ نہیں ہیں، پی ٹی آئی محبت وطن جماعت ہے، کسی پراپیگنڈے کا حصہ نہیں ہیں، بھارت سے لیگی قیادت کے رابطے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز اور ان کی حکومت کے پاس سوائے تنقید کے کچھ نہیں ہے، مریم نواز کارکردگی کے ذریعے اپنی سیاسی حیثیت بڑھائیں، ہمیں ان کی تنقید کی کوئی پرواہ  نہیں ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں